21 ستمبر 2016 - 11:35
صدام کی حمایت کرنے والوں کے لیے ایران کا دفاع مقدس عبرتناک ہے

صدام کی حمایت کرنے والوں کیلئے ایران کا دفاع مقدس عبرت کا نتیجہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع مقدس عراقی جابر حکمران صدام کی حمایت اور فوجی امداد دینے والوں کیلئے ایک عبرت کا نتیجہ ہے.
یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

ہر سال ایرانی مہنیے شہریور کی 31 تاریخ کو 1980 میں عراقی جابر حکمران صدام کی طرف اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف آٹه سال تک جاری رہنے والی جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں دفاع مقدس کی یاد میں ایرانی فورسز کی کامیابیوں اور دفاع مقدس کی تاریخ کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے.

ان تقریبات کے دوران ملک بهر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور صلاحیتوں اور پریڈ کو عوام کیلئے پیش کیا جاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران مخالف تمام عناصر جو جنگ کے خواہاں ہیں یہ بات زہن نشین کر لیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ میں ان کو سوائے شکست اور ناکامی کے کچه حاصل نہیں ہو سکتا.

اس موقع پر سینئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ وہ تمام ممالک جو کہ امریکہ، ناجائز صیہونی ریاست اور داعش دہشت گرد گروہوں کی کسی بهی طرح کی حمایت کر رہے ہیں ان کا حال بهی مستقبل میں صدام جیسا ہو گا.

انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے ایرانی قوم کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی لیکن ان کی بدقسمتی کہ ایرانی قوم نے وطن عزیز میں امن اور سلامتی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے خود انحصاری، خود مختیاری اور یکجہتی کو مزید فروغ دیا ہے.

اسلامی جہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں آج سے یوم دفاع مقدس کی تقریبات کا اغاز ہو گیا ہے جس کی مرکزی تقریب بانی انقلاب اسلامی مرحوم امام خمینی(رح) کے مزار پر منعقد کی گئی جس میں ایرانی مسلح افواج کے مختلف یونٹوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲